چینل

چینل

ہم ٹی وی

HUM ٹی وی ، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کا سٹیلائٹ چینل پر نشر ہونے والا پہلا چینل ہے۔ کمپنی نے 30؍اکتوبر 2004ء میںPEMRA سے چینل کے لیے لائسنس حاصل کیا۔ ہم ٹی وی پاکستان کے پریمیئر TVچینل میں کامیابی کے ساتھ اعلیٰ معیاری تفریح فراہم کررہا ہے جسے آپ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ (HUM) ٹی وی ڈرامے اور کھیلوں کے شوز ، ماڈرن خواتین کے مسائل جن میں بچوں کی دیکھ بھال اور کیرئیر شامل ہیں ۔ ہم ٹی وی اپنے بہترین ڈرامہ سیریلز اور پروگراموں کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلوں میں شمار ہوتا ہے۔
HUM ٹی وی بہت سے ممالک میں سٹیلائٹ کے ذریعے اور کیبل پر موجود ہے۔ یہ چینل مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں، افریقہ اور پورے ایشیاء میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مارچ 2010ء میں HUMٹی وی کو نارتھ امریکہ میں ڈش نیٹ ورک پر باقاعدہ نشر کیا گیا۔ مزید معلومات کے لیے www.hum.tv.پر لاگ آن کریں۔

ہم ستارے

یہ چینل ملک سے باہر اور پوری دُنیا میں فیملیوں کے لیے بہت اعلیٰ اسٹائل لے کر آیا ہے۔ ہم ستارے اُن کے لیے ہے جنہیں تھرل (خطرات) پسند ہوں۔ کھلاڑیوں ، جذباتی ڈراموں ، موسیقی ، تنزومزاح ، بچوں کے پروگرام ، جوانوں اور بوڑھوں کے لیے بھی ، نیز اُن سب کے لیے جو عمدہ ، صاف اور معیاری تفریح 24/7چاہتے ہوں۔ مزید معلومات کے لیے http://www.humsitary.tv پر لاگ آن ہوں۔

 

 

مصالحہ ٹی وی

یہ HUMٹی وی نیٹ ورک کا ایک برانڈ ہے ، مصالحہ T.V پاکستان میں پاکستانی سامعین میں بے حد مقبول ہے۔ مصالحہ T.V کو پاکستان کے پہلے24/7فوڈ چینل ہونے کی حیثیت حاصل ہے اور یہ باقاعدگی کے ساتھ برقرار ہے، اسے اپنے سامعین کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
مصالحہ T.V ایک مکمل کھانوں سے متعلقہ چینل ہے جس میں خصوصاً ساؤتھ ایسٹ ایشیاء کے کھانوں کی تراکیب پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ FMCG ڈیل کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایڈورٹائزنگ کے لیے بہترین نیٹ ورک ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے سامعین میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔ نیٹ ورک کی طرف سے مصالحہ ستمبر2006ء میں نشر کیا گیا جس کی تمام فنڈنگ HUM نیٹ ورک نے کی۔ چینل نےHUMکے ٹرنڈ کی پیروی اور نشوونما کی جو آج خواتین سامعین کا اِنتہائی مقبول T.V چینل ہے۔ ہماری کامیابی ہمیں عالمی پلیٹ فارم تک لے گئی اور اب مصالحہ T.V امریکہ ، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.masala.tv میں لاگ آن ہوں۔